مہوبہ : 28 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کو لیکر سیاسی گھمسان کے درمیان رہنماؤں کی بدزبانی بھی جاری ہے. اب بی جے پی رہنما راجویر سنگھ نے کانگریس صدر راہل گاندھی کی ماں (سونیا گاندھی) اور دادی (اندرا گاندھی) کو لے کر متنازعہ بیان دیا ہے۔ ادھر، راجویر سنگھ کے بیان پر کانگریس کی سینئر لیڈر رینوکا چودھری نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جب اس پارٹی کے وزیر اعظم پارلیمنٹ میں کسی خاتون کے متعلق نازیبا الفاظ کا استعمال کرسکتے ہیں تو پھر اس سے وابستہ دوسرے لوگوں سے کیا ہی امید کی جا سکتی ہے۔ مہوبہ میں ایک انتخابی ریلی کے دوران بی جے پی کے رہنما راجویر سنگھ نے گاؤں گاؤں ٹوائلٹ کے معاملے پر کانگریس کی طرف سے سوال اٹھائے جا رہے سوال پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے یہ متنازعہ بیان دے ڈالا۔ راجویر نے کہاکہ کانگریس کہہ رہی ہے کہ ٹوائلٹ کی بات کر رہے ہیں۔بڑا چھوٹا دماغ ہے۔ راہل جی اگر تمہاری دادی اور آپ کی ماں کھیتوں میں لوٹا لے کر گئی ہوتیں، تو معلوم پڑ جاتا۔ راجویر کے اس بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے رینوکا چودھری نے کہا کہ کیا ہم بی جے پی کے سطح کو لے کر حیران ہیں؟ ایسا ان کے لیے کوئی مشکل نہیں ہے۔ واضح ہو کہ گزشتہ سال فروری میں راجیہ سبھا میں وزیر اعظم مودی کے کے دوران کانگریس کی سینئر لیڈر رینوکا چودھری زور زور سے ہنس رہی تھیں۔ رینوکا کی اس ہنسی سے پی ایم کی تقریر میں رکاوٹ آ رہی تھی۔ اس پر مودی نے وینکیا نائیڈو سے کہا، 'چیئرمین جی میری آپ سے التجا ہے رینوکا جی کو کچھ مت کہیے (خاموش ہونے کے لئے مت کہیے)، رامائن سیریل کے بعد ایسی ہنسی سننے کاموقعہ خوش قسمتی آج ملا ہے۔